حیدرآباد۔یکم مئی (اعتماد نیوز)بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج اعلان
کیا کہ وہ وارناسی میں بی جے پی کے پی ایم امیدوار نریندر مودی کو شکست
دینے کے لئے عام آدمی پارٹی کے صدر
اروند کیجروال کی تائید میں انتخابی
تشہیر کرینگے۔ چنانچہ چند ماہ قبل بہار میں این ڈی اے کے ساتھ اپنے 17سالہ
تعلق کو ختم کرنے کے بعد اب نتیش کمار نے عام آدمی پارٹی کی تائید کا
اعلان کیا۔